12 جنوری 2012 - 20:30

سعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں اور حکومت مخالفين کے درميان جھڑپوں کي اطلاعات موصول ہوئي ہيں-

ابنا: اطلاعات کے مطابق بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے جمعرات کے روز دارالحکومت منامہ کے نواحي علاقے ديراز ميں حکومت مخالفين کے گھروں پر حملے کئے اور انہيں گرفتار کرنے کي کوشش کي جسکے بعد مخالفين اور سيکورٹي اہلکاروں کے درميان جھڑپيں شروع ہوگئيں-گرفتاريوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے آل خليفہ حکومت کے خلاف شديد نعرے بازي کي- کم از کم ايک شخص کے زخمي ہونے کي خبر ہے- بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے سترہ اور سعار نامي علاقوں ميں بھي حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر حملے کئے ہيں-.......

/169